ایک ہی رات میں ڈکیتی کی دو وارداتیں، تین ڈاکو دو میڈیکل سٹوروں سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ، تاجر اور شہری عدم تحفظ کا شکار

ملک وال(نامہ نگار ) ایک ہی رات میں ڈکیتی کی دو وارداتیں تین ڈاکو دو میڈیکل سٹوروں سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ، گزشتہ ایک ہفتہ میں ڈکیتی کی تیسری واردات، تاجر اور شہری عدم تحفظ کا شکار

تفصیلات کیمطابق تین مسلح ڈاکو گزشتہ رات 9 بجے ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال کے سامنے مصروف شاہراہ پر واقع میڈیکل سٹور میں داخل ہوئے میڈیکل سٹور کے مالک کو اسلحہ کے زور پر ہینڈز اپ کیا ڈاکو سٹور سے دس ہزار روپے نقدی، موبائل فون مالیتی بائیس ہزار روپے اور چوکیدار کی پمپ ایکشن گن اٹھا کر لے گئے واردات کے وقت چوکیدار کھانا کھانے گیا ہوا تھا.

بعد ازاں آدھے گھنٹے بعد رکن روڈ پر واقع میڈیکل سٹور میں بھی تین ڈاکو داخل ہوئے اور 35 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے متاثرہ تاجروں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج پولیس تھانہ ملکوال کو دیدی میانی روڈ پر واقع ایک دکاندار نے بھی صحافیوں کو بتایا کہ انہی ڈاکوؤں نے پانچ روز قبل اس کی دکان پر ڈکیتی کی اور 70 ہزار روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے تھے پولیس مصروف تفتیش ہے.

واقعہ ہر تاجر اور شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ملکوال کے صدر حاجی محمد خالد اور جنرل سیکرٹری رانا محمد نعیم نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں