مصطفائی تحریک ضلع منڈی بہاءالدین کے الیکشن، محمد اسلم جنجوعہ ضلعی صدر، شاہد رفیق جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے، مختلف شخصیات کی مبارکباد

ملک وال(نامہ نگار ) مصطفائی تحریک ضلع منڈی بہاءالدین کا انتخابی اجلاس گزشتہ روز جامع مسجد خدیجتہ الکبری مانگٹ روڈ میں منعقد ہوا جس کی صدارت مصطفائی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری مظہر سلیم حجازی نے کی اجلاس میں منڈی بہاءالدین، ملکوال اور پھالیہ سمیت ضلع بھر سے ممبران نے شرکت کی.

الیکشن میں محمد اسلم جنجوعہ اور اسجد علی بھٹی کے درمیان صدارت کیلئے مقابلہ ہوا جس میں محمد اسلم جنجوعہ بھاری اکثریت سے ضلعی صدر منتخب ہو گئے جبکہ شاہد رفیق متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے نومنتخب عہدیداران کو علامہ مفتی محمد خالد ، علامہ محمد اشرف چشتی ، محمد ارشد زیدی ، توقیر احمد رضا ،

میاں نصیر احمد رضا ، سلطان کھوکھر ، اعجاز باکھوآنہ ضلعی صدر پی ایف پی ، افتخار احمد مانگٹ ، محمد ریاض گوندل ایڈووکیٹ ، ذوالفقار احمد رضا ، خادم حسین زاہد ضلعی صدر انجمن اساتذہ پاکستان سمیت دیگر شخصیات نے مبارکباد دی

اپنا تبصرہ بھیجیں