فرنٹ لائن پہ کام کرنے والے ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف کو بنیادی سہولیات اور سازوسامان سے لیس کیا جائے، پی ایماے مندی بہاوالدین

منڈی بہاؤالدین: فرنٹ لائن پہ کام کرنے والے ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف کو بنیادی سہولیات اور سازوسامان سے لیس کیا جائے ۔ اس مطالبہ پر ڈاکٹرزکی معطلی قابل مذمت فعل ہے ۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے احکامات نہائت غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ موجودہ حالات ڈاکٹرز کی کسی ہڑتال احتجاج کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔ حکومت وقت ڈاکٹرز کے مطالبات کو سنجیدگی سے لے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان اس غفلت مجرمانہ کا نوٹس لیں ۔

پی ایم اے اور وائی ڈی اے منڈی بہاوالدین ینگ ڈاکٹرز کے خلاف سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے نا انصافی پر مبنی نوکری سے برخاست کرنے کے فیصلے کی شدید مزمت کرتی ہے۔ واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے چند ماہ پہلے پورے پنجاب کے ہیلتھ ورکرز کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے کرونا حفاظتی سامان بر وقت مہیا نہ کرنے پر ہائی کورٹ پنجاب میں رِٹ دائر کی گئی تھی جس کی انتقامی کاروائی کرتے ہوئے سیکرٹری صحت نے رِٹ داخل کرنے والے ڈاکٹرز کو نوکری سے برخاست کیا ہے۔ پی ایم اے اور واۓ ڈی اے نے نوکری سے برخاست ہونے والے ڈاکٹرز کی فوری بحالی کے لئے حکومت کو 3 دن کا وقت دیا ہے ورنہ سوموار سے سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا جائے گا اور اسکی ذمہ داری حکومت پر آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں