کروناوائرس: پنجاب میں مویشی منڈیاں نہ لگانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر مویشی منڈیاں نہ لگانے کا فیصلہ کرلیا، صوبے میں مزید 33 علاقے بھی سیل کردیے گئے۔

پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ پر بڑے شہروں ميں مویشی منڈیاں نہ لگانے کا فیصلہ کرلیا، منڈیاں دور دراز علاقوں میں لگانے پر غور کیا جارہا ہے، جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے ایس او پیز کی تیاری جاری ہے۔

چیف سیکریٹری کی زیرصدارت اجلاس میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر میٹروپولیٹن شہروں میں مویشی منڈیاں نہ لگانے کا فیصلہ کرلیا گيا تاہم شہر کے باہر کم آبادی والے علاقوں میں منڈیوں کے قیام کی تجویز زیر غور ہے۔

دوسری جانب کرونا کیسز میں اضافے پر پنجاب حکومت نے گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور لاہور کے مزید 33 مقامات کو سیل کرنے کی منظوری بھی دیدی تاکہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں