میانہ گوندل: 5 بہنوں کے اکلوتے بھائی غلام عباس کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا

ملک وال(نامہ نگار ) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 32 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا لاش بانس کے کھیت سے برآمد

تفصیلات کے مطابق غلام عباس ولد صفدر علی سکنہ گڑھ قائم زمیندار کے پاس ملازمت کرتا تھا گزشتہ رات غلام عباس کام سے فارغ ہو کر موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ بانس کھیت کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا.

پولیس تھانہ میانہ گوندل نے والد کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی. مقتول5پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا …

اپنا تبصرہ بھیجیں