آج تک ضلع میں کل 46 قتل ہوئے.صرف 2 قتل ڈاکوؤں نے کئے جن میں سے ایک کے ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں، ناصر سیال

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 4 جون 2020) ڈی.پی.او منڈی بہاوالدین ناصر سیال نے ضلع بھر کی پولیس کی کارکردگی رپورٹ ظاہر کر دی.

ڈی پی او منڈی بہاوالدین نے کہا کہ آج تک ضلع میں کل 46 قتل ہوئے ہیں جن میں سے 10 گھریلو ناچاقی کی وجہ سے 7 غیرت کے نام پر ۱ مقدمہ بازی کی وجہ سے 5 سابقہ دشمنی کی وجہ سے 10 اچانک معمولی جھگڑے کی وجہ سے 3 زمین کے تنازعے پر 2 لین دین کے تنازعے پر 7 اندھے قتل تھے ان میں سے 3 مقدمات ٹریس ہو چکے ہیں.

ناصر سیال نے کہا کہ صرف 2 قتل ڈاکوؤں نے کئے جن میں سے ایک کے ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں دوسرے کے جلد گرفتار ہو جائیں گے. منڈی بہاؤالدین کی جتنی بڑی وارداتیں ہوئی سب ٹریس ہوئیں. ملزمان گرفتار ہوئے. اس عرصے میں ۶۳ کلاشنکوف ۳۸ رائفل ۳۹ بندوق اور ۱۱۰ پسٹل برآمد کیئے ہیں.

2 تبصرے “آج تک ضلع میں کل 46 قتل ہوئے.صرف 2 قتل ڈاکوؤں نے کئے جن میں سے ایک کے ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں، ناصر سیال

اپنا تبصرہ بھیجیں