منڈی بہاﺅالدین میں اے ڈی پی کی 12458.13ملین روپے سے زائد لاگت کی84جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کا53 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ، ڈپٹی کمشنر

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 03جون 2020)ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے مختص فنڈز قوم کی امانت ہیں جن کی ایک ایک پائی دیانت داری سے خرچ کی جانی چاہیئے تا کہ ان منصوبوں سے عوام دیر پا مستفید ہو سکیں،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں کو پائیدارو دیرپا بنانے کیلئے اسکیموں کی سخت نگرانی کی جائے، متعلقہ ڈیپارٹمنٹ مفاد عامہ کی ترقیاتی اسکیموں کو ترجیحی بنیادو ں پر مکمل کریں تاکہ عوام الناس ان سے بروقت استفادہ حاصل کر سکیں،، ترقیاتی اسکیموں میں التواءاور کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ترقیاتی سکیموں میں پیش رفت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ملک عباس ذوالقرنین،ساجد منیر کلیار، سید اسد عباس شیرازی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد فاروق، ایکسیئن بلڈنگ عبدالغفار، ایس ڈی او بلڈنگ قرار شاہ ، پبلک ہیلتھ ، صحت کے افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔

قبل ازیںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ نے اجلاس کومالی سال 2019-20کی (ADP)کی ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے اجلاس کو بتایاکہ ضلع منڈی بہاﺅالدین میں مالی سال2019-20میں اے ڈی پی کی 12458.13ملین روپے سے زائد لاگت کی84جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کا53 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اوران سکیموں کیلئے 923.366ملین روپے کی لاگت کے فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں جن میں سے647.798ملین روپے کے فنڈز استعمال ہو چکے ہیں۔

اے ڈی سی فنانس نے بتایا کہ سی ڈی پی کی 2019-20کی299.698 ملین روپے کی 41 جاری سکیمیں ہیں جس کیلئے 296.583ملین روپے کے فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں جس کے نتیجے میں ان سکیموں کا 97فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور یہ سکیمیں جلد ہی مکمل کر لی جائیں گی۔تفصیلی بریفنگ سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے شرکاءاجلاس پر واضح کیا کہ ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے افسران اورایگزیکیوٹنگ ایجنسیز آپس میں موثر رابطوں کے ذریعے اپنی نگرانی میں ترقیاتی سکیموں میں معیاری میٹریل ، شفافیت کو عمل میں لا کر بر وقت تکمیل کو ممکن بنائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ سکیموں کی جلد از جلد تکمیل کیلئے تمام فنڈز کی یوٹیلائزیشن کر کے ان منصوبوں پر فزیکل اور فنانشل پراگریس کوباقاعدگی سے آن لائن پورٹل پر اپ ڈیٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں میں التواءاور کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں بعض ترقیاتی ترقیاتی سکیموں پر تکنیکی رکاوٹوں اور مسائل کا ذکر کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے ضروری ہدایات جاری کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں