بیرون ملک سے آنیوالوں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان

لاہور / اسلام آباد / کراچی: معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے مسافروں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے مسافروں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق آج سے مسافروں کی آمد پر ان کا ٹیسٹ کیا جائیگا اور انھیں ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیے بغیر خود تنہائی کیلئے گھر بھیج دیا جائے گا۔

معید یوسف نے کہا کہ 10 جون تک 20,000 مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا، ادھر 5 ماہ سے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز 5 جون کو ووہان روانہ ہوگی جس کے ذریعے 300 طلباکو وطن واپس لایا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں