مدھرے: صبح سویرے بھائی نے سگے بھائی کو قتل کر دیا، ذرائع

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز) مدھرے میں صبح سویرے سگے بھائی نے اپنے بھائی کو قتل کر دیا. تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین کے علاقہ مدھرے میں صبح فجر کے وقت اکمل شہزاد کنگرا کو قتل کر دیا گیا.

ذرائع کے مطابق اکمل شہزاد کو اسکے چھوٹے سگے بھائی نے قتل کیا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے. پولیس دفتر کے مطابق ڈی.پی.او منڈی بہاوالدین ناصر سیال تھوڑی دیر تک پریس کانفرس کریں گے جس میں وہ اس قتل اور منڈی بہاوالدین میں بڑھتی ہوئی قتل کی واردات کے سلسلہ میں بریفنگ دیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں