اسسٹنٹ کمشنر اور چکن ایسوسی ایشن پھالیہ کے عہدیداروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

پھالیہ (نیوز ڈیسک )اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ اور چکن ایسوسی ایشن پھالیہ کے عہدیداروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ۔چکن ایسوسی ایشن پھالیہ نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پھالیہ کے مرغ فروشوں نے اپنے مطالبات کے حق میں آج 30 مئی 2020سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کیا تھا ۔چکن فروش ایسوسی ایشن پھالیہ کے صدر میاں عمران ۔نائب صدر شیخ ظہیر عباس ۔جنرل سیکرٹری صابر حسین ۔محمد نبیل اور دیگر تمام ہڑتال کرنے والے دکانداروں کو اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے اپنے دفتر میں بلا لیا ۔

اس موقع پر چکن فروش ایسوسی ایشن اور اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار کے مابین مذاکرات ہوئے جن میں سینئر صحافی سیکرٹری اطلاعات پھالیہ پریس کلب (رجسٹرڈ) پھالیہ۔ چیف ایگزیکٹو پول نیوز ایچ ڈی سید حفیظ سبزواری اور سینئر صحافی خواجہ جاوید اقبال شامی نے بھی شمولیت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: پھالیہ انتظامیہ کی طرف سے عدم تعاون اور ناجائز جرمانے ۔پھالیہ کے مرغ فروش کا 30مئی سے ہڑتال کا اعلان

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے چکن فروش ایسوسی ایشن کے مطالبات غور سے سنے اور انہیں ہر ممکن حل کرنے کا وعدہ کیا ۔مذاکرات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ بعض سرکاری محکموں کے ملازمین اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ یا دیگر اداروں کے سربراہان کے نام پر چکن فروشوں کو بلیک میل کرکے مرغ کا گوشت لے جاتے ہیں اور جو دکان دار گوشت نہ دے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔

اس معاملہ کا اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے فوری طور پر ایکشن لیا اور کہا کہ میرے دفتر سمیت کسی بھی سرکاری ادارہ کا کوئی ملازم ۔صحافی یا زندگی کے کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھنے والا شخص آپ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرے تو اس کی اطلاع فوری طور پر مجھے دی جائے میں فوری ایکشن لوں گا تاکہ ایسے عناصر کا صفایا کیا جا سکے ۔

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار کی طرف سے مثالی تعاون اور مطالبات تسلیم کرنے پر پھالیہ کے مرغی فروشوں نے فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے ہمیں جو عزت بخشی ہے اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں