چیلیانوالہ: مین روڑ پہ نامعلوم ڈاکووں کی گاڑی پہ فائرنگ، گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق

منڈی بہاوالدین پھر لہو لہو. منڈی بہاوالدین میں قتل کی ایک اور واردات.میڈیکل ڈسٹری بیوٹر یونس سنز کا ملازم ڈنگہ سے واپسی پر چیلیانوالہ کے مقام پر قتل . علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز) منڈی بہاوالدین کے علاقہ چیلیانوالہ مین روڈ پہ میڈیسن سپلائر گاڑی جو کہ ڈنگہ سے منڈی بہاوالدین آ رہی تھی. گاڑی جب چیلیانوالہ پہنچی تو گاڑی پر 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی.

یہ بھی پڑھیں: ڈسٹرکٹ کمپلیکس منڈی بہاوالدین کے سامنے نامعلوم افراد کی اندھادھند فائرنگ سے نوجوان قتل

گاڑی میں موجود 4 افراد زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی کا ڈرائیور محمد خان سکنہ جھولانہ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا. نامعلوم موٹرسائیکل سوارمسلح ڈاکووں نے گاڑی کو روک کر گاڑی میں موجود 4 لاکھ پچانوے ہزار روپے کیش چرا کر موقع سے فرار ہو گئے.

ضلع میں تشویشناک حد تک قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں دے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا.

2 تبصرے “چیلیانوالہ: مین روڑ پہ نامعلوم ڈاکووں کی گاڑی پہ فائرنگ، گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق

اپنا تبصرہ بھیجیں