پاکستان میں ماسک پہننا لازم قرار

حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں مزید اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ظفر مرزا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماسک پہننا اب مرضی نہیں بلکہ لازم ہے۔ حکومت نے اس کو لازم قرار دیا ہے۔ عوام کو اب عوامی مقامات پر جاتے وقت ماسک لازمی پہننا چاہئے۔

انہوں نے عوامی مقامات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں مساجد، دکان، بازار، شاپنگ مالز اور ہر قسم پبلک ٹرانسپورٹ شامل ہے۔

ظفرز مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی مقامی ٹرانمیشن 92 فیصد ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کرونا سے 78 اموات ہوچکی ہیں۔ اب تک 1395 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ مرنے والوں میں 4 ہیلتھ ورکرز بھی شامل ہیں۔ بدقسمتی سے کیسز اور اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کرونا کے حوالے سےغلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر حقائق سے ہٹ کرپیغامات دیے جارہے ہیں۔ اگر کرونا کی علامات ہیں تو فوری اسپتال جائیں

پاکستان میں ماسک پہننا لازم قرار” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں