سعودی فرماں روا کی مسجد نبویﷺ کھولنے کی منظوری

خادمین حرمین شریفین اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے اجازت کے بعد مسجد نبوی ﷺ میں اتوار سے محدود تعداد میں نمازیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، جب کہ سماجی فاصلوں سمیت تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازم ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں 31 مئی سے عام نمازیوں کے داخلے کی اجازت ہوگی، خادمین حرمین شریفین نے مسجد نبوی ﷺ عام نمازیوں کے لیے کھولنے کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وباء کرونا وائرس کے سبب سعودی عرب میں اب تک کل اموات 458 رپورٹ ہوئی ہیں، جب کہ اس کے مریضوں کی تعداد 81 ہزار 766 تک جا پہنچی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں