ایپل آئی فون 12 سیریز کو نومبر کے آخر میں لانچ کیا جائے گا

کووین انویسٹمنٹ بنک کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق آئی فون 12 سیریزکی لانچنگ کی تقریب مزید دو ماہ تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔اب اس کا انعقاد ستمبر کے وسط کی بجائے نومبر کے آخر میں ہو گا۔ اس سے پہلے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 12 سیریز کووڈ-19 عالمی وبا کے باعث ایک ماہ تاخیر سے لانچ کیا جائے گا۔

نئی رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2020 کی دوسری سہ ماہی میں آئی فون کے 35 ملین یونٹ تیار کیے جا سکیں گے ۔ یہ پچھلے سال کے اسی عرصے کی پروڈکشن سے 13فیصد کم ہیں۔

آئی فون 12 سیریز میں چار ماڈل پیش کیے جا سکتے ہیں۔ یہ سب فائیو جی کو سپورٹ کریں گے اور چھوٹی نوچ کے ساتھ او ایل ای ڈی پینل پر مشتمل ہونگے۔ان کا ڈسپلے سائز 5.4 انچ ، 6.1 انچ اور 6.7 انچ ہوگا۔ اس سیریز کے دو ماڈلز کا ڈسپلے سائز 6.1 انچ ہوگا۔

ایپل اس بار آئی فون 12 سیریز میں ٹی ایس ایم سی کے 5 این ایم پروسس بیسڈ اے 14 چپ سیٹ استعمال کر سکتا ہے۔انٹری لیول 5.4 انچ اور 6.1 انچ ماڈل میں ریم 4 جی بی سے شروع ہوگی جبکہ پریمیم 6.1 انچ اور 6.7 انچ ماڈل میں 6 جی بی ریم اور 512 جی بی انٹرنل سٹوریج ہوگی۔سننے میں آ رہا ہے کہ موجودہ 64 جی بی بنیادی سٹوریج آپشن کو اس بار 128 جی بی کیا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں