پنجاب میں مارکیٹ بازاروں کے اوقاتِ کار دوبارہ تبدیل

حکومتِ پنجاب نے 27 مئی سے صوبے کی تمام مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار تبدیل کردیئے۔

وزیرِ تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کے مطابق کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں دکانوں، مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں۔ کنفیکشنری کی دکانیں صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بدھ 27 مئی سے صوبے بھر میں مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھولنے کے اوقات کار دوبارہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک کردیئے گئے ہیں۔ میڈیکل اسٹورز کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگی اور وہ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

میاں اسلم اقبال نے مزید بتایا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن میں سختی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وفاق اور صوبوں کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی کرے گی۔ حکومت پنجاب کے مطابق اس سے قبل اوقات کار میں تبدیلی عید الفطر کے باعث کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ عید الفطر کی آمد پر صوبائی حکومت کی جانب سے مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کھولنے کے وقت کو رات 10 بجے تک بڑھا دیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں