گرمی بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ شروع، منڈی بہاوالدین شہر کے کئی فیڈر ٹرپ

منڈی بہاؤالدین: رحمان پورہ, گوڑھا محلہ, کشمیر آباد, ڈیرہ روشن محلہ منظور آباد سمیت دیگر علاقوں میں 3 گھنٹوں سے مسلسل بجلی بند رہی .گرمی کی شدت سے بچے, بوڑھے پریشان گھروں میں پانی کی شدید قلّت پیدا ہونے سے اہل علاقہ کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

واپڈا زرائع کے مطابق گڑھا محلہ قبرستان کے قریب اوور لوڈ اور شدید گرمی کے باعث مین تاروں میں فالٹ آگیا تھا جس کی وجہ سے بجلی بند ہوئی ھے جلد ہی بجلی بحال ہو جائے گی اور مسلسل 3گھنٹوں کے بعد بجلی بحال ہوئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں