ضلع منڈی بہاوالدین میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال25 مئی 2020

ضلع منڈی بہاوالدین میں کئی قسم کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور ان میں سے رینڈم سمپلینگ یعنی عام عوام کا ٹیسٹ جو تحصیل منڈی بہاوالدین میں لیا گیا ہے اس کا رزلٹ مندرجہ ذیل ہے

کل ٹیسٹ 78
نتیجہ مثبت 04
نتیجہ منتظر 07

اس کا مطلب یہ ہے کہ جن افراد کا ٹیسٹ لیا گیا ابھی تک ان میں سے 5.1 فیصد کا کورونا وائرس مثبت آیا ہے، یعنی تحصیل منڈی بہاوالدین میں ہر 100 میں سے 5 افراد کورونا وائرس کے شکار ہیں، سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ پہلے مریضوں میں خاص علامات ظاہر نہیں ہوتے تھے لیکن اب بخار اور سانس پھولنے جیسے علامات ظاہر ہو رہے ہیں۔

آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنے کاروباری معاملات کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کریں۔ ماسک پہنیں، کسی سے ہاتھ نہ ملائیں اور گھر جا کر ہاتھ دھوئیں. اللہ پاک سب کو ہر قسم کی وبا سے محفوظ رکھے. آمین

یہ بھی پڑھیں: صوفی پورہ کا رہائشی 53 سالہ عمران شہزاد کی موت کورونا وائرس سے نہیں ہوئی، ٹیسٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں