کٹھیالہ سیداں: چاند رات پر 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان خطرناک تصادم، 2 نوجوان جاں بحق، 2 شدید زخمی

عید کی خوشیاں اچانک غم میں بدل گئیں. کٹھیالہ سیداں میں 2 موٹر سائیکل سواروں میں تصادم. تصادم کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 کزن زخمی ہو گئے جنہیں لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا.

2 موٹر سائیکلوں کے درمیان خطرناک تصادم، 2 نوجوان جان بحق، 2 شدید زخمی. تفصیلات کے مطابق کٹھیالہ سیداں کے 4 نوجوان موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ شوگر مل چوک پر آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے تھے. زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 لڑکے زبیر اشرف ولد اشرف منہاس اور بلال نواز ولد نواز منہاس جان بحق ہو گئے ہیں. جبکہ 2 لڑکے لاہور ہسپتال داخل ہیں.

جان بحق ہونے والے لڑکے بلال نواز کا چھوٹا بھائی محمد علی ولد نواز شدید زخمی ہونے کی وجہ سے لاہور ہسپتال داخل ہے. جبکہ دوسرے جان بحق ہونے والے زبیر اشرف کا کزن فیضان علی ولد نادر منہاس بھی شدید زخمی ہونے کی وجہ سے لاہور ہسپتال داخل ہے.

پولیس تھانہ سول لائن محرر زاہد اقبال گوندل نے بتایا کہ رات پولیس حادثہ کی جگہ گئی تھی لیکن ورثاء نے کارروائی کرنے سے انکار کر دیا تھا.یہ حادثہ چاند رات کو پیش آیا. عید والے دن جوان بچوں کی وفات سے کٹھیالہ سیداں گاؤں کی فضا سوگوار ہو گئی اور پورا گاؤں جان بحق ہونے والے لڑکوں کے گھر تعزیت کے لئے پہنچ گیا ہے.اور 2 شدید زخمی لاہور داخل ہونے والے بچوں کی صحت یابی کے لئے مساجد میں خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں