ڈی ایس پی کرائم فائٹر اور انچارج سی آئی اے سٹاف منڈی بہاؤالدین عامر شاہین گوندل کے دفتر می پروگرام اپنی مٹی اپنے لوگ کا انعقاد

منڈی بہاوالدین (نیوز ڈیسک )ڈی ایس پی پولیس کرائم فائٹر انچارج سی آئی سٹاف منڈی بہاوالدین چوہدری عامر شاہین گوندل کے دفتر میں پول نیوز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام پروگرام اپنی مٹی اپنے لوگ کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف سماجی کارکن اوورسیز پاکستانی اور ہر دلعزیز شخصیت شاہد رضارانجھا کی طرف سے اعلی کارکردگی دکھانے والے پولیس آفیسران میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے .

تقریب کی صدارت ڈی ایس پی عامر شاہین گوندل نے کی جبکہ سینئر صحافی گولڈ میڈلسٹ اور چیف ایگزیکٹو پول نیوز ایچ ڈی سید حفیظ سبزواری نے پروگرام اپنی مٹی اپنے لوگ کے تحت تقریب کی کمپیئرنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی اور سرپرست اعلی منڈی بہاوالدین پریس کلب میاں محمد شریف زاہد نے کہا کہ آج کی پروقار تقریب میں جن پولیس افسران کو معروف سماجی رہنما شاہد رضا رانجھا کی طرف سے خصوصی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دیے جارہے ہیں وہ مبارکباد کے مستحق ہیں اور ایسے پولیس آفیسران محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔

پروقار تقریب میں چوہدری شاہد رضا رانجھا کی طرف سے ڈی پی او آفس منڈی بہاؤالدین کے آئی ٹی انچارج قسور عثمان اور انسپکٹر پولیس ممتاز میکن کو سپیشل سرٹیفکیٹس کے ساتھ ساتھ پچاس پچاس ہزار روپے نقد انعامات سے نوازا گیا اس موقع پر قسور عثمان اور ممتاز میکن نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور چوہدری شاہد رضا رانجھا نے جس طرح ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہم آئندہ بھی اس پر پورا اتریں گے اور انسانیت کی بے لوث خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا.

ڈی ایس پی کرائم فائٹر چودھری عامر شاہین گوندل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایمانداری پولیس آفیسران اور اللہ کے درمیان ڈائریکٹ معاملہ ہے آج کے نفسا نفسی دور میں ایماندار پولیس آفیسرز کی کمی ہے اور پنجاب پولیس کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ ہمیشہ پنجاب پولیس کے افسران نے بھی اچھے ۔انسان دوست ۔دیانت دار اور فرض شناس پولیس افسران اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کی ہے اور یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا اس موقع پر پھالیہ کے سینئر صحافی صاحبزادہ چن مقصوداحمدصدیقی ۔محمد شفیق سیالوی ۔روزنامہ علاقہ کے کمپیوٹر انچارج طیب موسی ۔محمد طیب ۔سید ذیشان احمد اور دیگر بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں