ایف.ایم 94 کے تحت مقابلہ نعت خوانی میں اسماءامتیاز کی پہلی پوزیشن

گوجرہ(نامہ نگار)مقابلہ نعت خوانی میں اسماءامتیاز کی پہلی پوزیشن۔منڈی بہاوالدین ریڈیوعوام ایف ایم 94 کے تحت ہونے والے مقابلہ حسن نعت خوانی میں پہلی پوزیشن طالبہ اسماء امتیاز نے حاصل کی۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے ایم این اے اعجاز احمد چوہدری نے خطاب کیا ۔فرسٹ پوزیشن ہولڈر بچی اور اس کے والد کو انعامات اور شیلڈز دیں ۔اس موقع پر مرزا خالد محمود ۔شاہد مرزا اور عدنان بلوچ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف ایم 94 کے سالانہ مقابلہ نعت خوانی کا فائنل،بہترین نعت خواں بچوں اور بڑوں کو انعامات اور شیلڈز سے نوازا گیا

رپورٹ: محمد انور گوجرہ ۔منڈی بہاوالدین

اپنا تبصرہ بھیجیں