ضلع منڈی بہاوالدین کی مختلف مساجد و عید گاہوں میں عید الفطر کی نماز کے اوقات کار. تفصیلات دیکھیں

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 23 مئی 2020 ) ضلع منڈی بہائوالدین کی مختلف مساجد و عید گاہوں میں عید الفطر کی نماز کے اوقات کار۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین مرکزی جامع مسجد نور مصطفے محلہ مغلپورہ میں عید الفطر کی نماز 8:00 بجے ادا کی جائے گی۔ جبکہ مرکزی امام بارگاہ حسینہ منڈی بہاوالدین میں00 : 8بجے، مرکزی عید گاہ منڈی بہاوالدین میں 7.00 بجے، مرکزی عید گاہ اہلحدیث شہیدانوالی روڑ میں عید الفطر کی نماز صبح 6.30 بجے ادا کی جائے گی۔

دارالعلوم میں عید الفطر کی نماز 6.00، جامع مسجد غوثیہ منڈی بہاوالدین میں 8.00، گوڑھا گراونڈ منڈی بہاوادلین میں 7.30، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول منڈی بہاوالدین میں 6.30، منڈی بہاوالدین اسٹیڈیم 7.00 میں ادا کی جائے گی۔

دربار عالیہ بہگام شریف ملکوال میں 8 بجے، جامع مسجد باب رحمت محلہ صابری ملکوال میں 7:30، جامعہ مسجد انوار مدینہ میانہ گوندل میں 7 بجے، جامع مسجد بلال چک فتح شاہ 8 بجے، ڈیرہ حضرت میاں صاحب کدھر شیرف میں 8:30 پہ، جامع مسجد یارسول اللہ میلو کہنہ پھالیہ میں 8 بجے، بلدیہ گرائونڈ پھالیہ میں 6 بجے

کورونا وائرس کے باعث ضلع بھر کی تمام مساجد و عید گاہوں میں نماز عید الفطر ایس او پی کے مطابق ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں