تنظیم مغلیہ منڈی بہاوالدین کے زیراہتمام لاک ڈاون سے متاثرہونے والے مستحق افرادمیں عید گفٹ تقسیم

تنظیم مغلیہ منڈی بہاوالدین کے زیراہتمام لاک ڈاون سے متاثرہونے والے مستحق افراد کو عیدکی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیےعید گفٹ کی تقسیم کی گئی۔

تنظیم مغلیہ منڈی بہاالدین کے زیر انتظام مغل برادری ودیگر مستحق لوگوں میں عید راشن گفٹ کے دوسو تھیلے تقسیم کیے گیے۔اس حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر اقبال سیماب نے اظہار خیال کرتے ہوے بتایا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے غریب آ دمی بہت متاثر ہواہے ہم نے ان کی خوشیوں کو قائم رکھنا ہے ان کے گھروں میں بھی عید کا سماں ہو مرزاشاہد عمران نے بتا یا کہ تنظیم مغلیہ منڈی بہاالدین نے بہت اچھا کام کیا ہے غریب لوگوں کے چولھے عید کے دن جلتے رہیں گے .

اس موقع پر محمد اعجاز مغل نے اظہار خیال کرتے ہوے بتایا کہ تنظیم مغلیہ ہر سال کی طرح امسال بھی غریب لوگوں کی خوشیوں کو دوبالا کر رہی ہے کورونا کی وجہ سے سفید پوش طبقہ بہت متاثر ہوا ہے ہم نے ان بھائیوں کا بھی خیال رکھا ہے اور آ ئندہ بھی اس نیک کام کو کرتے رہیں گے اس موقع پر تنظیم مغلیہ کے سرگرم کارکنان محمد اعجاز مغل. مرزا محمد ارشد .مرزا شاہد عمران .مرزا سیف اللہ.طارق حسین مغل. مرزا منظور احمد. مرزا محمد امین. مرزا محمد اصغر. پروفیسر اقبال سیماب مغل. مرزاناصر رشید. محمد وسیم مغل مرزامختا احمد .مرزا اقبال شمس اور مرزا محمد ناصر موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں