ایف ایم 94 کے سالانہ مقابلہ نعت خوانی کا فائنل،بہترین نعت خواں بچوں اور بڑوں کو انعامات اور شیلڈز سے نوازا گیا

منڈی بہاوالدین (حقیقی خبر)منڈی بہاوالدین عوام ایف ایم 94 کے سالانہ مقابلہ نعت خوانی کا فائنل ہوا. فائنل مقابلہ کے بعد تمام بہترین نعت خواں بچوں اور بڑوں کو انعامات اور شیلڈز سے نوازا گیا.

فائنل مقابلہ کو منڈی بہاؤالدین کے ساتھ ساتھ گجرات، جہلم، سرگودھا اور تمام نزدیکی اضلاع کے علاقے میں بہت شوق سے سنا گیا. فائنل مقابلے کے بعد عالیشان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم این اے حاجی امتیاز چوہدری، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب چوہدری تصور گوندل، عنایت الرحمان گوندل، فرخ علوی ،مرزا خالد محمود سمیت شہر کے درجنوں معززین نے شرکت کی.

اس روح پرور پروگرام کی کامیابی جناب عدنان بلوچ صاحب اسٹیشن مینجر ریڈیو ایف ایم 94 کی محنت کی وجہ سے ہے.

ایف ایم 94 کے سالانہ مقابلہ نعت خوانی کا فائنل،بہترین نعت خواں بچوں اور بڑوں کو انعامات اور شیلڈز سے نوازا گیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں