سعودی یوٹیوبرزکےآن لائن افطارنےورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے 6 یوٹیوبرزنے نیا گینزورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، یو پی آئی کے مطابق انہیں ’’ افطار آن لائن ‘‘ کے دوران ایک لاکھ 80 ہزار افراد سے زائد نے دیکھا۔

ان 6 یو ٹیوبرز میں محمد موسایا ، نور اسٹارز ، دی سعودی رپورٹرز ، انسالہ فیملی ، اسرارعارف اور عمر حسین شامل ہیں جومنگل 19 مئی کوایک لائیو اسٹریم سیشن او افطار کے لئے اکٹھے ہوئے۔ بعد ازاں گنیز کی جانب سے بتایا گیا کہ اس ایک گھنٹے کے دوران ایک لاکھ 83 ہزار 544 ناظرین موجود تھے جس سے عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

اپنے چینل پر افطاراسٹریم کی میزبانی کرنے والے محمد موسایا کے مطابق ، رمضان وہ مہینہ ہے جہاں دوست اور فیملی مساجد اور گھروں میں افطار کرنے اور اکٹھے نماز پڑھنے کے لئے جمع ہوتے ہیں لیکن عالمی وبا نے یہ تصور تبدیل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال رمضان کچھ مختلف محسوس ہوا تو میں نے یوٹیوب کمیونٹی میں سے کچھ دوستوں کو شامل کرتے ہوئے آئسولیشن کے اس لمحے کو سیلبریشن میں بدلنے کا فیصلہ کیا۔ یہ بہت حیرت انگیز رہا اور ہمارے کمیونٹی کے بیشتر افراد نے اس میں حصہ لیا۔

محمد موسایا کے مطابق وہ بہت فخر کا لمحہ تھا جب گنیزورلڈ ریکارڈز کی جانب سے ہمیں بتایا گیا کہ ہم نے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں