سوہاوہ بولانی خطرناک موڑ پر دوسرے دن ایک اور حادثہ

منڈی بہاوالدین (فاروق ہاشمی) سوہاوہ بولانی خطرناک موڑ پر دوسرے دن ایک اور حادثہ رونما ہو گیا. سوہاوہ موڑ پر 1 گاڑی ریورس ہو رہی تھی کہ سرگودھا روڑ پر آنے والے تیز رفتار لوڈر رکشہ سے گاڑی کو ٹکر مار دی.

ٹکر کے نتیجہ میں لوڈر رکشہ اور گاڑی دونوں الٹ گئے. جس سے جانی نقصان نہیں ہوا البتہ رکشہ ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں.

یاد رہے اس جگہ پر گزشتہ روز تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر دکانوں میں گھس گیا تھا جس کے نتیجہ میں 2 راہگیر جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے تھے.

یہ بھی پڑھیں: سوہاوہ موٹر کے قریب تیز رفتار ٹرک بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا. 2 راہگیر جاں بحق، 2 زخمی. ویڈیو دیکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں