چک بساوا کے مقام پر ڈبل پل بنایا جائے. اہل علاقہ کی عوام کا پرزور مطالبہ

چک بساوا براستہ منڈی بہاوالدین ست سرا چوک تک جانے والی سڑک پر چک بساوا کے مقام پر بڑی نہر کا پل تنگ ہونے کی وجہ سے آنے جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ڈبل پل بنایا جائے اہل علاقہ کی عوام کا پرزور مطالبہ.

اگر کوئی ٹرک یا گاڑی اس تنگ پل سے گزر رہی ہو تو سامنے آنے والی ٹریفک رک جاتی ہے اور اس کے پل کراس کرنے کا انتظار کرتے رہتے ہیں کہ یہ پل کراس کرے پھر ہم گزریں گے ہو سکتا ہے اس کے پیچھے گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہوں ان کے گزرتے گزرتے پندرہ بیس منٹ لگ جائیں.

خدانخواستہ اگر کوئی ایمبولینس پر مریض ہو تو وہ ہسپتال جانے سے پہلے ہی دم توڑ جائے لہذا اہل علاقہ کی موجودہ حکومت ضلعی انتظامیہ محکمہ ہائی وے سے پرزور اپیل ہے کہ اس تنگ پل کو ڈبل کیا جائے تاکہ آنے جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

اپنا تبصرہ بھیجیں