خشک جلد؟یہ 3ماسک بنا کراپنا چہرہ چمکائیں

کرونا وائرس کی وبا کے دوران بیوٹی پارلر نہ جاسکنے والی خشک جلد کی مالک خواتین ہرگز پریشان نہ ہوں، اب آپ کو فینسی فیشل ٹریٹمنٹ کیلئے کسی پارلر میں جانے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ کچن میں موجود روز مرہ استعمال کی اشیاء سے ہی چہرے کو چمکتا دمکتابنایا جاسکتا ہے۔

گھر پر بنائے جانے والے یہ تینوں ماسک قدرتی اجزاء پرمشتمل ہیں جو خشک جلد کو کسی قسم کا نقصان پہنچائے بغیر اسے شاداب بنانے میں مدد دیتے ہیں، لیکن انہیں بنانے کیلئے استعمال ہونے والی اشیاء بیسن ،ابٹن اوع عرق گلاب سے ذرا ہٹ کرہیں۔

اپنے چہرے پر کوئی بھی چیز استعمال کرنے سے پہلے یہ بات یقینی بنائیں کہ آپ ان اجزاء میں سے کسی سے بھی الرجک تو نہیں۔ کوئی بھی ماسک لگانے کیلئے اسے اپنے بازو پر لگا کردیکھیں۔

کیلا ، بیکنگ سوڈا اور شہد
آدھا پکا ہوا کیلا ، ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک چمچ بیکنگ سوڈا لے کر ان تینوں اجزاء کو ایک ساتھ اچھی طرح یکجان کر کے چہرے پر لگائیں اور چہرہ دھونے سے پہلے کم ازکم 10 منٹ کیلئے لگا رہنے دیں۔

ہلدی ، شہد اور دہی
پہلے ایک چمچ دہی اور شہد (ایک چائے کا چمچ) مکس کرلیں پھر آخر میں ہلدی (ایک چائے کا چمچ) شامل کریں تاکہ کوئی داغ نہ لگے۔ اس ماسک کو چہرے پر20 منٹ تک لگا رہنےدیں اور پھرسادے پانی سے منہ دھونے کے بعد جلد کو خشک ہونے دیں۔

ایواکاڈو ، ایلو ویرا ، اور زیتون کا تیل
آدھےایوکاڈو کو کچل لیں، اس میں ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل اورایلوویراجیل ملانے کے بعد چہرے پرلگائیں۔ یاد رہے کہ ایواکاڈو کو اچھی طرح سے میش کرنا ہے ورنہ یہ آپ کے چہرے پر مشکل سے ہی ٹھہرے گا۔

خوبصورت اور ہائیڈریٹڈ جلد کے لئے یہ ماسک 10 منٹ تک جلد پر لگا رہنے دیں ، پھرچہرہ دھولیں

اپنا تبصرہ بھیجیں