حاکم مال منڈی بہاوالدین کے کائونٹر پر کام کرنے والی کیشئر خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق. ہائپر سکیشن سیل

منڈی بہاؤالدین.مقامی شاپنگ مال میں گروسری اکاونٹرپرکام کرنے والی کیشئرخاتون میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی،بااثرمال انتظامیہ کے سامنے ضلعی حکام اورمحکمہ صحت نے ایس اوپیزکونظراندازکردیا،شہریوں میں تشویش کی لہردوڑگئی،

منڈی بہاؤالدین : ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ہائپر مارکیٹ کے اس سیکشن کو سیل کروا دیا جہاں پر ان کی لیڈیز ورکر میں کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا باقی تمام ورکر کی بھی سیمپلنگ کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین مہتاب وسیم اظہر .

یہ بھی پڑھیں: صوفی پورہ کا رہائشی 53 سالہ عمران شہزاد کی موت کورونا وائرس سے نہیں ہوئی، ٹیسٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

لیکن یہاں حیران کن طور پر سوچنے والی بات ھے جب کسی محلہ یا گاوں میں کسی غریب آدمی میں کرونا وائرس پازیٹیو آجائے تو سارے گاؤں یا محلہ کو یا کم از کم کرونا مریض کے اردگرد سینکڑوں گھروں کو سیل کردیا جاتا ھے جبکہ متاثرہ مال کا یہ سیکشن جہاں خاتون ورکر میں کرونا پازیٹیو آیا ھے یہ مال کے بیسمنٹ میں واقع ھے جہاں جانے کیلئے صرف ایک ہی راستہ موجود ھے جہاں ضلع بھر سے شاپنگ کیلئے ھزاروں لوگ آتے ہیں.

اسکی پارٹیشن کرکے تھوڑے سے حصے کو سیل کیا گیا ھے تاکہ رسم بھی ادا ھو جائے اور سرمایہ داروں کا کاروبار بھی متاثر نہ ھو.ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام پر پنجاب گورنمنٹ کو ایکشن لینا چاھئے تاکہ ضلع بھر کے ھزاروں لوگوں کی زندگیاں محفوظ رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں