سوہاوہ موٹر کے قریب تیز رفتار ٹرک بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا. 2 راہگیر جاں بحق، 2 زخمی. ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 19 مئی 2020) چھوٹا اڈا سوہاوہ بولانی میں موڑ کاٹتے ہوئےتیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو کچل کر بجلی کے کھمبے کو ٹکر ا کر دوکانوں میں گھس گیا

خوفناک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ اور 2 شدید زخمی ہو گئے. جاں بحق افراد میں محمد اسلم کمار اور احسان ہیں جن کا تعلق سوہاوہ اور دوسرے کا تعلق چھموں سے بتایا جا رہا ہے.

سوہاوہ موٹر پر آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں جس میں کئی شہری اپنی زندگیاں بھی گنواں بیٹھے ہیں. اہل علاقہ کا روڑ بلاک کر شدید احتجاج. ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ. واقعہ کی ویڈیو ایم.بی.ڈین نیوز کو موصول

سوہاوہ موٹر کے قریب تیز رفتار ٹرک بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا. 2 راہگیر جاں بحق، 2 زخمی. ویڈیو دیکھیں” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں