صوفی پورہ کا رہائشی 53 سالہ عمران شہزاد کی موت کورونا وائرس سے نہیں ہوئی، ٹیسٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

گزشتہ 4 روز پہلے صوفی پورہ کے رہائشی 53 سالہ عمران شہزاد پراچہ کی موت کورونا وائرس سے نہیں ہوئی. ٹیسٹ رپورٹ نے ڈاکٹرز کی نااہلی کا بھانڈا پھوڑ دیا.

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 18 مئی 2020) تفصیلات کے مطابق 13 مئی 2020 کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹڑ ہسپتال منڈی بہاوالدین میں عمران شہزاد پراچہ زیر علاج تھا جہاں اسکی موت واقع ہو گئی تھی. ڈاکٹروں نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے عمران شہزاد کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے قرار دے دی.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین میں کورونا کا ایک اور مشتبہ 53 سالہ مریض انتقال کر گیا.ایس او پیز کے تحت سپرد خاک

کل عمران شہزاد پراچہ کی ٹیسٹ رپورٹ آئی جس میں کورونا وائرس کی رپورٹ نیگیٹیو نکلی جس سے ڈاکٹرز کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی.

عمران شہزاد کے لواحیقین کا کہنا تھا کہ عمران شہزاد کو ہسپتال عملہ نے پوری رات ایک کمرے میں بند رکاھ اور پانی تک نہیں پلایا گیا. لواحیقین کاڈاکٹرز کیخلاف کاروائی کا مطالبہ.

3 تبصرے “صوفی پورہ کا رہائشی 53 سالہ عمران شہزاد کی موت کورونا وائرس سے نہیں ہوئی، ٹیسٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں