پایڑیانوالی: بیوٹی پارلر چلانے والی 22 سالہ دوشیزہ سے 2 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی

سٹی پایڑیانوالی پر بیوٹی پارلر چلانے والی 22 سالہ دوشیزہ سے 2 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی، ملزمان بیوٹیشن کو دلہن تیار کروانے کے بہانے ساتھ لے گئے ، دو خواتین سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

پایڑیانوالی (عدیل خان چوہدری) پاہڑیانوالی اڈہ پر بیوٹی پارلر چلانے والی ایک اور حوا کی بیٹی 22 سالہ ربیعہ کی عزت کو تار تار کر دیا گیا،ملزم عظمت اللہ، اور ملزمہ سونیہ بی بی دلہن تیار کرنے کے بہانے موٹر سائیکل پر بیٹھا کر ارزانی سوہاوہ ڈیرہ آرائیاں لے گئے جہاں پر پہلے سے موجود مزید دو خواتین صغراء بی بی،اور شبانہ نے بیوٹیشن ربیعہ کو زبردستی کمرے میں بند کر دیا .

جس کے بعد محمد ولائیت، اور حسنین شاہ نامی ملزمان نے اسے زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا تھانہ پایڑیانوالی میں متاثرہ دوشیزہ کے والد کی مدعیت میں تین خواتین سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.

یہ بھی پڑھیں: سگے موموں کی 6 سالہ بھانجی کیساتھ جنسی زیادتی. ملزم چکوال سے گرفتار

اپنا تبصرہ بھیجیں