منڈی بہاوالدین میں کورونا کا ایک اور مشتبہ 53 سالہ مریض انتقال کر گیا.ایس او پیز کے تحت سپرد خاک

منڈی بہاءالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 14 مئی 2020) منڈی بہاوالدین میں کورونا وائرس کا مشتبہ 53 سالہ مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاوالدین میں انتقال کر گیا. ایس او پیز کے تحت قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا.

منڈی بہاءالدین کے علاقہ محلہ صوفی پورہ کا رہائشی 53 سالہ عمران شہزاد ڈی سی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاءالدین میں چند روز سے داخل تھا جس کے متعلق شبہ تھا کہ اسے کورونا وائرس ہو سکتا ہے مریض کی سیمپلنگ لیبارٹری میں معائنہ کیلئے بھجوا رکھی ہیں لیکن تاحال اس کی رپورٹ نہیں آئی اور اسی دوران عمران شہزاد کا انتقال ہوگیا .

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین میں کرونا کا مشتبہ 32 سالہ مریض جاں بحق. آبائی گائوں بوسال میں سپردخاک. سی ای او ہیلتھ

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ عمران شہزاد کو ایس او پیز کے تحت کوٹ احمد شاہ قبرستان میں دفنا دیا گیا ہے تاہم مرحوم کورونا وائرس تھا یا نہیں اس کا فیصلہ عمران شہزاد کی رپورٹ آنے کے بعد چلے گا.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین کا 55 سالہ شخص کورونا وائرس سے جاں بحق. سپیشل ریسکیو ٹیم نے سپرد خاک کیا

2 تبصرے “منڈی بہاوالدین میں کورونا کا ایک اور مشتبہ 53 سالہ مریض انتقال کر گیا.ایس او پیز کے تحت سپرد خاک

اپنا تبصرہ بھیجیں