نامور کھلاڑی اعصام الحق کے چیریٹی پروگرام کاحصہ بن گئے

رونا متاثرین کی امداد کیلئے دنیائے ٹینس، کرکٹ، اسکواش اور باکسنگ کے نامور کھلاڑی اعصام الحق کے چیریٹی پروگرام کا حصہ بن گئے۔

کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے ٹينس کے عالمی ستارے نوواک جوکووچ، راجر فيڈرر، رافيل نڈال اور ثانيہ مرزا پاکستانی اسٹار اعصام الحق کی امدادی سرگرميوں ميں شريک ہوگئے۔

اعصام الحق نے بتایا کہ سوئس اسٹار راجر فیڈر اور اسپین کے رافیل نڈال نے اپنی شرٹس جبکہ ثانیہ مرزا نے ریکٹ عطیہ کردیا۔ليجنڈری اسکواش پليئر جہانگیر خان، شعیب ملک اور شعیب اختر نے شرٹس جبکہ وسیم اکرم نے 2 کرکٹ بالز، شہباز سینئر نے ورلڈ کپ وننگ ہاکی دے دی۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے گلوز اور کرکٹر مشتاق احمد نے بھی اپنی شرٹ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے نیلام کرنے کی غرض سے عطیہ کردی۔ اعصام الحق کے مطابق انہوں نے ساڑھے 3 کروڑ روپے فنڈز اکھٹا کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، جس سے متاثرين ميں راشن تقسيم کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں