فٹبال کلب ایٹلانٹا: مڈ فیلڈر19 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف اطالوی کلب ایٹلانٹا کے مڈ فیلڈر اندریا رینالدی 19 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

کلب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اٹلی کے فٹبال کلب ایٹلانٹا کے مڈ فیلڈر آندریا رینالدی انتقال کر گئے، آنجہانی کھلاڑی کی عمر صرف 19 سال تھی اور وہ دماغ کو خون پہنچانے والی شریانوں کے پھیلاؤ کے مرض میں مبتلا تھے۔

ایٹلانٹا نے آندریا رینالدی کی اچانک موت پر نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنجہانی مثبت سوچ کے مالک نوجوان تھے جنھیں ٹیم میں ہر کوئی پسند کرتا تھا۔

واضح رہے کہ نوجوان 19 سالہ آندریا ک 3 روز قبل اچانک طبعیت خراب ہونے پر ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تھا، جہاں انہیں اٹیک ہوا۔ بعد ازاں انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اطالوی میڈیا کے مطابق نوجوان کھلاڑی کی موت اسپتال میں ہوئی جہاں وہ گزشتہ دنوں سے زیر علاج تھے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آندریا رینالدی نے صرف 13 سال کی عمر سے اپنے فٹ بال کیرئر کا آغاز کیا۔ وہ چھوٹٰی عمر سے ہی ایٹلانٹا فٹبال کلب سے منسلک رہے۔

انہوں نے کم وقت میں بے شمار مقبولیت سمیٹی۔ وہ انڈر 17 لیگ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی بھی کرتے رہے۔ جب کہ سپر کپ سال 2016ء کی فتح میں ان کا کھیل اور پرفارمنس یادگاری تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں