پاہڑیانوالی: حقیقی بیٹی کیساتھ مسلسل 11سال زنا بالجبر کرنے والے درندہ صفت باپ کے خلاف بیٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج

منڈی بہاوالدین۔ زمین پھٹی نا آسمان گرا حقیقی بیٹی کیساتھ مسلسل 11سال زنا بالجبر کرنے والے درندہ صفت باپ کے خلاف بیٹی کی مدعیت میں تھانہ پاہڑیانوالی میں مقدمہ درج

منڈی بہاوالدین (عابد حسین عابدی) تفصیلات کے مطابق تھانہ پاہڑیانوالی کے علاقہ بھنڈر خورد کی رہائشی سیدہ جویریہ اکبر ولد اکبر شاہ قوم سید کی مدعیت میں تھانہ پاہڑیانوالہ میں زیر دفعہ 376ت پ مقدمہ درج کیا گیا جس میں مدعیہ نے موقف اختیار کیا گیا کہ سائلہ ڈیرہ شہانہ بھنڈر خورد کی رہائشی ہے آور عمر قریب 21/22سال ہے اور کنواری ہے.

ملزم مندرجہ بالا اکبرولد نواب شاہ میرا حقیقی والد ہے 11سال قبل میری کم عمری کا فائدہ لیتے ہوئے ملزم نے مجھے ورغلا پھسلا کر میرے ساتھ زنا حرام کاری شروع کردی جو وقفہ وقفہ سے جب میں گھر میں اکیلی ہوتی مجھے ڈرا دھمکا کر میرے ساتھ زنا حرام کاری کرتا رہا بوجہ پریشانی میری تعلیم بھی ادھوری رہی مورخہ 22اپریل 2020بوقت قریب 1:30بجے دن میری والدہ مسمات کوثر بیوی زوجہ اکبر مویشیوں کی حویلی میں چلی گئی تو میں گھر میں اکیلی تھی ملزم نے مجھے گھر میں اکیلا پاکر اپنی ہوس مٹانے کے لیے بازو سے پکڑا اور مشرقی کمرہ میں لے گیا اور چارپائی پر لٹاکر میری شلوار اتار کر زنا حرام کاری کرنا شروع کردی.

کمرے کے دروازے کی کنڈی نالگی ہوئی تھی اور بلب بجلی جل رہا تھاکہ اچانک میری والدہ آگئی اس نے دروازہ کھولا تو ملزم میرے ساتھ زنا حرام کاری میں مصروف تھاجو میری والدہ کو دیکھ کر شلوار کو پکڑ کر بھاگ گیا میری والدہ نے وقوعہ بچشم خود دیکھا اور مجھے چارپائی سے اٹھا کر شلوار پہنائی اور خوف کے مارے میری والدہ مجھے ساتھ لیکر بھاگ گئی جو آج موقع پاکر کاروائی کے لئے ہمراہ والدہ آئی ہوں درخواست پیش کرتی ہوں.

یہ بھی پڑھیں: مانگٹ میں با اثر افراد کو 16 سالہ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی. لڑکی نے زہر پی لیا

درندہ صفت میرے حقیقی والد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی عمل میں لائی جائےاور مجھے انصاف دلایا جائے پولیس تھانہ پاہڑیانوالہ نے 2مئی 2020بوقت 4:45مدعیہ کے درخواست دیتے بلا تاخیر مدعیہ کے حقیقی والد اکبر شاہ ولد نواب شاہ سکنہ ڈیرہ شہانہ بھنڈر خورد کے خلاف زیر دفعہ 376ت پ مقدمہ نمبر 164/20درج کرکے کاروائی شروع کردی

منڈی بہاوالدین سے پاہڑیانوالی براہراست ویڈیو دیکھیں

پاہڑیانوالی: حقیقی بیٹی کیساتھ مسلسل 11سال زنا بالجبر کرنے والے درندہ صفت باپ کے خلاف بیٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں