حکومتی احکام ہوا میں۔ پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود بھوا حسن میں پیٹرول پمپ مالکان پٹرول مہنگا فروخت کرنے لگے. ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاوالدین: حکومتی احکام ہوا میں آرا دئے۔ پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود بھوا حسن پھالیہ میں پیٹرول پمپ مالکان پٹرول مہنگا فروخت کرنے لگے

بھوا حسان تحصیل پھالیہ میں قائم انعام پٹرول پمپ مالکان حکامتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیٹرول مہنگے داموں فروخت کر رہیں ہیں۔ پٹرول کی اصل سرکاری قیمت 81 روپے 58 پیسے ہے جبکہ بھوا حسن میں 83 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے.

یہ آج مورخہ 2 مئی2020 کی صبح 8:30 کی ویڈیو ہے جس میں پیٹرول پمپ اہلکار گاہک کے پوچھنے پر ریٹ بتانے سے اعتراض کر رہا ہے اور سیخ پا ہو کرالٹی گاہک کو گالیاں بھی نکالنے لگا.

اہل علاقہ کا ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین مہتاب وسیم و اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ سے اپیل ہے کہ اس پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف کاروائی کرئے اور پیٹرول کی اصل قیمتوں پر سپلائی کو یقینی بنائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں