منڈی بہاؤالدین: شاہراہوں پر وارداتیں کرنے والے گروہ کے خاتون سمیت تین افراد گرفتار، گروہ کا سر غنہ سابق پولیس انسپکٹر نکلا

ویلڈنDPO منڈی بہاؤ الدین محمد ناصر سیال، ویلڈنASP صدر سرکل ابریز علی عباسی،ویلڈن ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر اظہر عباس تارڑ شاہراہوں پر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار.

Advertisement

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او منڈی بہاؤالدین محمد ناصر سیال کے حکم پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی منڈی بہاؤالدین کے ایس ایچ او اظہر عباس تارڈ نے خاتون سمیت تین افراد گرفتار،لاکھوں روپے مالیتی گاڑی موبائل اور نقدی برآمد کر لی ہے،

ملزمان خاتون اور سات سالہ بچے کو سڑک پر کھڑا کر کے موٹرسائیکل سواروں سے لفٹ مانگتے اور راستے میں لوٹ کر گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو جاتے تھے،ملزمان گرفتار کرنے پر ضلع بھر کے عوام کا ایس ایچ او اظہر عباس تارڑ،اے ایس پی ابریز علی عباسی اور ڈی پی او محمد ناصر سیال کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں