ملکوال میں کورونا وائرس سے متاثرہ 5 افراد کی شناخت۔ متاثرہ افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے ان کے گھروں کو سیل کر دیا گیا

ملک وال (آن لائن) منڈی بہاوالدین کی تحصیل ملکوال میں کئے گئے کر ونا ٹیسٹ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 5 افراد کی شناخت ہو چکی ہے جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے ان کے گھروں کو سیل بھی کر دیا گیا ہے جبکہ ضلع منڈی بہاوالدین میں کل 53 کرونا کے مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین تحصیل ملکوال کے گاؤں فقیریاں کے رہائشی محمد نواز، ندیم شاہ سکنہ جنڈ بوسال، محسن رضا سکنہ بارموسیٰ، شکیل احمد سکنہ بکن، حسیب شاہ چک نمبر 48 سمیت 5 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انتظامیہ نے مریضوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منڈی بہاوالدین منتقل کر دیا ہے

یہ بھی پڑھیں: ملک وال: ہیڈ فقیریاں کے رہائشی کا کورونا ٹیسٹ رزلٹ پازیٹو آگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر

ان کے گھروں اور ملحقہ علاقے کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ضلع منڈی بہاوالدین میں کل 53 کرونا کے مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں