سندھ، کے پی اور پنجاب میں او پی ڈیز آج کھولی جائیں گی

سندھ، پنجاب اور خيبرپختونخوا کے اسپتالوں ميں او پی ڈيز آج سے کھول دی جائيں گی۔

سندھ کی وزير صحت کی زير صدارت اجلاس ميں طے کيا گيا کہ جو اسپتال او پی ڈيز نہيں کھول سکتے وہ بذريعہ ٹيلی ميڈيسن سہوليات فراہم کريں گے۔

پنجاب ميں بھی آج سے معمول کے مطابق مريضوں کو او پی ڈيز ميں طبی سہوليات فراہم کی جائيں گی۔

محکمہ صحت نے عملے کی حفاظت کيلئے خصوصی اقدامات کی بھی ہدايت کی ہے۔ خیبرپختونخوا ميں بھی او پی ڈيز کھولنے کا اعلاميہ جاری کر ديا گيا۔ صوبے بھر ميں احتياطی تدابير کے ساتھ او پی ڈيز اور اليکٹو سروسز بحال کردی گئيں۔

اعلاميے کے مطابق فيصلہ سپريم کورٹ کے احکامات کی روشنی ميں کيا گيا

اپنا تبصرہ بھیجیں