ضلع کے 2673 مستحقین زکوة کو فی کس 9000 روپے اور 118 نابینا افراد کو فی کس 12000 روپے کا گزارہ الاؤنس جاری کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین زکوة کمیٹی

چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوة کمیٹی نے کہا کہ ضلع کے تقریباً 3150مزدور اور دیہاڑی دار لوگ جو لاک ڈاون کی وجہ سے مشکل حالات میں ہیں ان کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ان کو بھی بہت جلد زکوة فنڈز سے مالی معاونت کی جائے گی۔

چوہدری محمد احسن نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم غرباء اور مساکین کے ساتھ کھڑے ہیں، اس بار مستحقین کو پوری رقم ملے گی اور اس بار ٹیلی نار کی جانب سے کی جانے والی کٹوتی بھی نہیں ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں