سٹی پولیس کا چھاپہ، شراب کی درجنوں بوتلیں برآمد. ایک ملزم گرفتار

منڈی بہاوالدین (شمسہ چوہدری بیوروچیف ) سٹی پولیس کا چھاپہ، بھاری مقدار میں شراب برآمد ایک ملزم گرفتار.

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں ارشد آباد میں ریڈ کیا تو بدنام زمانہ شراب فروش اشفاق مسیح کے گھر سے درجنوں بوتل شراب برآمد ہوئیں. ملزم اس سے قبل بھی شراب فروشی میں گرفتار ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میانہ گوندل پولیس کا منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاون. بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون گرفتار

تھانہ سٹی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے. اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اظہر عباس تارڈ نے کہا کہ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین محمد ناصر سیال کے حکم پر تھانہ سٹی پولیس منڈی بہاؤالدین نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے.

منشیات فروشوں کی اطلاع مجھے پہنچائیں تاکہ منڈی بہاؤالدین شہر سے منشیات فروشوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے.

اپنا تبصرہ بھیجیں