کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت کے ورکرز کی ٹریننگ کا انعقاد

پھالیہ (بیوروچیف ) کورونا وائرس انفیکشن کے مریضوں کا علاج اور دیکھ بھال کرنے والے تحصیل پھالیہ سمیت ضلع بھر کے 90 سے زائد ہیلتھ پروفیشنلز کو خود حفاظتی لوازماتPPE کی ضرورت اور انکے استعمال کے متعلق تربیت دے دی گئی ۔

ورکشاپ کا انعقاد ضلع کونسل ہال منڈی بہاوالدین میں کیا گیا جس میں محکمہ صحت ضلع منڈی بہاوالدین کے افسران ڈاکٹرحافظ محمد الیاس ڈی ایچ او۔ ڈاکٹر محمد افتخار ڈی ایچ او۔ ایم ایس ڈاکٹر فضل احمد ڈی ایچ او ، ڈاکٹر خالد عباسی ڈپٹی ڈی ایچ او منڈی بہاوالدین۔ ڈاکٹر شکیل اقبال ڈپٹی ڈی ایچ او پھالیہ۔ ڈاکٹر خواجہ فرخ ڈپٹی ڈی ایچ او ملکوال ، ٹرینر ڈاکٹر عبدالجبار ،ڈاکٹر محمد یحیٰ بٹ اور ہیلتھ پرووائیڈرز نے شرکت کی ۔

یہ بھی دیکھیں: منڈی بہاوالدین کے ڈاکٹرز نے لاک ڈائون کے دوران واٹس ایپ کال کی فری سروس شروع کر دی

کورونا وائرس انفیکشن کے مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجہ کیلئے متعین ڈاکٹرز ٹیکنیشنز اور سٹاف نرسز پر مشتمل تحصیل پھالیہ سمیت ضلع بھر کے 90 سے زائد ہیلتھ پرووائیڈرزHDU سٹاف کو خود حفاظتی اقدامات جن میں این 95 ماسک ، گاوُن دستانے اور دیگر لوازمات کے استعمال کے بارے میں تربیت دی گئی ۔

تربیت کا اہتمام پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے کیا گیا جس میں محکمہ کی طرف سے متعین کردہ ٹرینرز ڈاکٹر عبدالجبار اور ڈاکٹر محمد یحیی بٹ نے شرکاء کو کورونا وائرس اس کے پھیلاوُ کے سد باب، انفیکشن کے بعد شرح اموات اور ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ میں فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو خود حفاظتی لوازمات یا PPE یعنی پرسنل پروٹیکشن ایکویپمنٹس کی ضرورت اہمیت اور ان کے استعمال اور استعمال کے بعد ری سائیکل کے عمل پر مفصل لیکچر دیا جبکہ موقع پر عملی طور پر بھی تربیت دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں