منڈی بہاوالدین میں مخیر افراد کے تعاون سے 12 قرنطینہ سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس میں 1550 بستر پر مشتمل جدید قرنطینہ سنٹرز قائم کر دیئے ہیں

منڈی بہاؤ الدین ( شمسہ چوہدری بیورو چیف منڈی بہاؤالدین) جناب ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم کا کہنا ہے کہ منڈی بہاوالدین میں مخیر افراد کے تعاون سے 12 قرنطینہ سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس میں 1550 بستر پر مشتمل جدید قرنطینہ سنٹرز قائم کر دیئے ہیں،

اس کیلئے مقامی مخیر افراد نے گدے، تکیے، اور چادروں کا عطیہ دیا ابھی تک اس تمام کام کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے کسی ایک فرد سے کوئی نقد رقم، یا سرکاری فنڈز کا استعمال نہیں کیا گیا، ڈپٹی کمشنرمہتاب وسیم نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں ایک سو گھروں کو ایک ہفتے کا راشن فراہم کرنے کیلئے 150 بیگ دیئے گئے، جبکہ ڈی ایچ کیو کے ساتھ بنائے گئے قرنطینہ میں موجود 95 افراد کو 14 دن کیلئے رکھا گیا ہے

جہاں انہیں تین وقت کا مفت کھانا فراہم کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں بھی کوئی نقد رقم نہیں لی گئی، مخیر افراد نے راشن کی صورت میں مہیا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں