پنجاب حکومت کا لاک ڈائون کے باعث منڈی بہاوالدین میں ٹی۔وی چینل کے ذریع تعلیم دینے کا فیصلہ

منڈی بہاوالدین (ایم بی ڈین نیوز) پنجاب حکومت کی ہدایت پر اب گھر گھر تعلیم دی جائے گی۔ ایم۔بی۔ڈین نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو بند کر دیا ہے۔

اس ضمن میں حکومت پنجاب نے ٹی۔وی چینل کے ذریع طلبا کو گھر میں تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 8 تک کی کلاسز کے لیکچرز مخلتف اوقات میں ٹی۔وی کیبل پہ چلائے جائیں گے۔

ضلع منڈی بہاوالدین کی تینوں تحصیلوں کے کیبل آپریٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں اور “تعلیم گھر” نامی ٹی۔وی چینل پر ویڈیوز چل رہیں ہیں۔

پنجاب حکومت کا لاک ڈائون کے باعث منڈی بہاوالدین میں ٹی۔وی چینل کے ذریع تعلیم دینے کا فیصلہ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں