پانچویں کلاس کے رزلٹ میں ضلع منڈی بہاوالدین پنجاب بھر میں 32ویں نمبر پر رہا

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز ) پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن نے آٹھویں کا رزلٹ انائونس کر دیا۔ جس کے مطابق ضلع منڈی بہاوالدین برے رزلٹ کے باعث پنجاب بھر میں 32ویں نمبر پر رہا

سب سے پہلے نمبر پر ضلع خانیوال، دوسرے نمبر پر چنیوٹ اور تیسرے نمبر پر اوکاڑہ رہا۔ جبکہ سب سے آخری میں لاہور، پھر راولپنڈی اور ضلع گجرات رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت پانچویں اور آٹھویں کلاس کا رزلٹ آ گیا۔ سرکاری سکولز سبقت لے گئے. ضلع منڈی بہاوالدین میں پانچویں کلاس کا رزلٹ 85 فیصد آٹھویں کلاس کا رزلٹ 88 فیصد رہا

ضلع منڈی بہاوالدین 8ویں کے امتحانات کیلئے کل 21،554 بچے داخل ہوئے جن میں سے 20،946 بچے امتحانات میں ظاہر ہوئے۔ ان بچوں میں کل 16،377 بچے پاس ہوئے۔ اور اس حساب سے ضلع منڈی بہاوالدین کے رزلٹ کا تناسب 78.19فیصد رہا۔

ضلع منڈی بہاوالدین کا گزٹ ڈائونلوڈ کریں۔ کلک کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں