گوڑھا محلہ میں لڑکی کے مکان پر ملزمان کی فائرنگ۔ لڑکی زخمی

منڈی بہاؤالدین گڑھا محلہ۔ شام کے وقت اس لڑکی کے مکان پر ملزمان نے فائرنگ کی ہے شائد اس لیئے کہ اس نے اس کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر آج آواز اٹھائی ہے ۔

کیا یہ شہر غنڈوں کے رحم و کرم پر ہو گیا ہے ؟ ایسا ہوتا رہے گا تو اللہ کے عذاب آتے رہیں گے ۔ یہ اقدام ثابت کرتا ہے ملزمان انتہائی طاقتور ہیں پولیس نوٹس لیتی تو وہ کبھی جرات نہ کرتے ۔

غریب کی کوئی زندگی نہیں کوئی زندگی نہیں نہ وہ کسی قانونی پروٹیکشن کا حقدار ہے۔ اس کی بیٹی کو اغواء کر لیا گیا اہلِ خانہ پر تشدّد کیا گیا ایک بچی کو بری طرح زخمی کیا گیا آواز نکالنے پر پھر فائرنگ کر کے خوفزدہ کر رہے ہیں ۔ نہائت افسوس کا مقام ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں