گوجرہ اڈہ پر انتظامیہ کی موجودگی میں دوران چیکنگ ماسک مہنگے داموں فروخت. فی الفور ایکشن لیا جائے

منڈی بہاؤالدین گوجرہ اڈہ پر انتظامیہ کی موجودگی میں دوران چیکنگ ماسک مہنگے داموں فروخت فی الفور ایکشن لیا جائے

تفصیلات کے مطابق اڈہ گوجرہ پر رینجرز اور پولیس کی جانب سے ماسک استعمال نا کرنے پر بڑی تعداد میں لوگوں کو روک کر ان کو کرونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی جاتی ہے اور اس پر سختی سے عمل کرنے کا کہا جاتا ہے.

یہ بھی دیکھیں: کرونا وائرس سے بچائو۔ صرف 1 منٹ میں گھر پر خود فیس ماسک بنائیں۔ ویڈیو دیکھیں

اسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے وہاں پر موجود کچھ مقامی افراد اس موقع سے فائدہ اٹھانے میں مصروف ہیں جیسے ہی کوئی بندہ وہاں رکتا ہے یہ لوگ بھاگ کر اس کے پاس پہنچ جاتے ہیں اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 10 روپے والا ماسک 50 سے 70 روپے میں فروخت کرتے ہیں انتظامیہ کے ڈر کی وجہ سے لوگ مہنگا ماسک خریدتے ہیں.

انتہائی افسوس کی بات ہے کہ پوری دنیا میں لوگ کرونا وائرس سے اموات پر خوف زدہ ہیں جبکہ ہم شعور سے عاری قوم ہیں اک تو احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کر رہے دوسری طرف موت سر پر دیکھ کر بھی اس مشکل گھڑی میں ناجائز منافع خوری سے باز نہیں آتے

اپنا تبصرہ بھیجیں