منڈی بہاؤالدین کے ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق۔ تعداد 3 ہو گئی

پھالیہ (رپورٹ سید حفیظ سبزواری ) ضلع منڈی بہاؤالدین میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی جبکہ چار مریض تاحال مشتبہ ۔

تفصیلات کے مطابق واسو ضلع منڈی بہاؤالدین کا محمد عارف ولد نادرخان پہلے سے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین میں داخل ہے جو کہ اسپین سے واپس آیا اب اس کی بیٹی رمشہ بھی کورونا میں مبتلا ہوچکی ہے اور اس کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے

یہ بھی پڑھیں: فرانس سے اپنے آبائی گائوں نواں لوک آنے والے اعجاز احمد میں کورونا وائرس کی تصدیق

جبکہ عنایت محلہ منڈی بہاوالدین کا اعجاز احمد ولد نذیر احمد جوکہ انگلینڈ سے واپس آیا اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاوالدین میں داخل کر لیا گیا ہے اس طرح ضلع منڈی بہاؤالدین میں کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد تین ہوگئی ہے جبکہ چار مریض تاحال مشتبہ ہیں ۔

2 تبصرے “منڈی بہاؤالدین کے ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق۔ تعداد 3 ہو گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں