ٹی وی چینلز کے ذریعے تعلیم فراہم کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر تعلیم نے اسکول بندش کے دوران ٹی وی چینلز کے ذریعے تعلیم فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ مخصوص ٹی وی چینلز کے ذریعے طلباء کو تعلیم فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے لکھا کہ ابھی کافی کام کرنے کی ضرورت ہے اور امید ہے آئندہ ماہ سے تعلیم کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ آزاد کشمیر، سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

ٹی وی چینلز کے ذریعے تعلیم فراہم کرنے کا فیصلہ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں