قمر ٹی کمپنی کی طرف سے پہلی قرعہ اندازی کے 10 خوش نصیب صارفین میں دوسری قرعہ اندازی کے موقع پر سونے کے چمچ تقسیم کر دیے گئے

ملک وال (نامہ نگار) قمر ٹی کمپنی کی طرف سے پہلی قرعہ اندازی کے 10 خوش نصیب صارفین میں دوسری قرعہ اندازی کے موقع پر سونے کے چمچ تقسیم کر دیے گئے،

تفصیلات کیمطابق قمر ٹی کمپنی کے زیراہتمام گزشتہ روز دوسری قرعہ اندازی کے موقع پر پہلی قرعہ اندازی کے دس خوش نصیب صارفین میں سونے کے چمچ تقسیم کرنے کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں قمر چائے خریدنے والے دس خوش نصیب صارفین میں سونے کے چمچ تقسیم کئے گئے. خوش نصیب صارفین میں متین اکرم بھلوال، ملک نواز خان گڑھ، وحید حافظ آباد، عمر لطیف سرگودھا، محمد اختر خوشاب، محمد بلال ملکوال، علشبہ ملکوال، شاہین کوثر ڈنگہ، بلال حسن جلال پور جٹاں اور محمد خالق دینہ شامل تھے.

قمر ٹی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو قمر خان نے خوش نصیب صارفین میں سونے کے تقسیم کئے جبکہ دوسری قرعہ اندازی میں سونے کے چمچ انعام حاصل کرنے والے صارفین میں تیسری قرعہ اندازی کی تقریب میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قمر خان نے کہا کہ قمر ٹی کمپنی اس وقت پاکستان میں چائے کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کا مقابلہ کررہی ہے اور اس کمپنی کا ہیڈ آفس ملکوال شہر ہے جو اس علاقہ کی عوام کیلئے باعث فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں